مہر خبررساں ایجنسی نے العالم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب سے منسلک خونخوار وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے مصری جوان کے ساتھ بھیانک اور وحشیانہ جرم کا ارتکاب کرتے ہوئے اس کی آنکھیں نکال دیں اور پھر اسے زندہ آگ میں جلا دیا۔ اطلاعات کے مطابق مصر کے صحرائے سینا میں واقع شہر رفح میں عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مصری جوان احمد حامد کو داعش نے مصری فوج کے تعاون کرنے کے الزام میں پہلے اس کی آنکھیں نکال دیں اور پھر اسے آگ میں زندہ زندہ جلا دیا ۔ وہابی دہشت گردوں نے اس سے قبل بھی دو مصری جوانوں کا اسی الزام میں سر قلم کیا تھا۔ یہ واقعہ مصر کے علاقہ صحرائے سینا کے رفح شہر میں پیش آیا ہے۔
سعودی عرب سے منسلک خونخوار وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے مصری جوان کے ساتھ بھیانک اور وحشیانہ جرم کا ارتکاب کرتے ہوئے اس کی آنکھیں نکال دیں اور پھر اسے زندہ آگ میں جلا دیا۔
News ID 1870759
آپ کا تبصرہ